جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

چین،جاپان و جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے بارے مذاکراتی دورکا انعقاد

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول(آن لائن) چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے حوالے سے 16 ویں مذاکراتی دور کی سربراہ کانفرنس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں چین کے نائب وزیر تجارت اور نائب عالمی تجارتی نمائندے وانگ شووون اور جاپان کی وزارت خارجہ کے عالمی تجارت اور

معیشت کے حوالے سے غیر معمولی اور مکمل سفیر تاکی ہیرو کاگوا اور جنوبی کوریا کے وزیر صنعت و تجارتی وسائل کے معاون یی او ہان کو نے اپنے اپنے ملکوں کے وفد کی قیادت کی۔تینوں فریقوں نے مالی تجارت،خدمات کی تجارت ، سرمایہ کاری اور قواعد سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت کی۔تینوں فریقوں کا یکساں خیال ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ اور عالمی اقتصادی صورتحال مزید پیچیدہ اور سنگین ہورہی ہے، اس تناظر میں تینوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق مذاکرات کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے اوراپنی اقدار کے حامل جامع، اعلی معیاری اور باہمی مفادات پر مبنی آزاد تجارتی معاہدے کی تشکیل کے لیے مثبت کوششیں کی جانی چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…