ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی ٹیم کی سابق کپتان کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پرشدید احتجاج،سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان نے وزیراعظم سے ملاقات نہ کروانے پر ایوان وزیراعلیٰ میں احتجاج کیا، نرگس خان وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک سال سے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے، لیکن آج ملاقات ہونے تک یہیں بیٹھی رہوں گی۔تفصیلات کے

مطابق ہاکی خواتین ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کی شکایت لگانے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئیں۔ نرگس خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے اندر جانے روک دیا۔ نرگس خان نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ملاقات کا وقت نہیں دیتے، یہاں ہی بیٹھی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک سال سے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے۔15 سال پاکستان کے لیے ہاکی کھیلی لیکن ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جب بھی وزیراعظم یہاں آئیں گے،ملاقات کیلئے پہنچ جاؤں گی۔ آج وزیراعظم سے ملاقات کرنے یہاں پہنچ گئی ہوں۔ لیکن مجھے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یہاں صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئرافسران کے جلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور ا?ئی جی پولیس بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سید ذوالفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے نئی تعیناتیوں پر افسران کو مبارکباد دی۔ انھوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی گورننس، بیوروکریسی اور پالیسیز کی مثالیں دی جاتی تھیں،اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔وزیراعظم نے ملک کی معاشی استحکام کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس پروہ اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے ا?زاد کیا ہے،افسران کوسب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا،معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔#/s#



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…