اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی بھجوائی گئی سمری وزارت پیٹرولیم نے منظور کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی
قیمت میں 83پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، اس طرح اب پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 113.99 روپے مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 125.01 ہو گئی ہے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت 82 روپے 43پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت 96روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات بارہ بجے یکم دسمبر سے ہو جائے گا۔