کراچی(این این آئی)جے ایس بینک کے خلاف بدنام کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں مدعا علیہان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی اشرف حسین نے جے ایس بینک کے خلاف بدنام کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مدعا علیہان مبشر لقمان پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان پر فرد جرم
عائد نہ ہوسکی۔ تاہم مدعا علیہان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔جے ایس بینک کی جانب سے دائر نجی استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہان اور مبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل پر جے ایس بینک کے خلاف متعدد پروگرام کیے اور جے ایس بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔عدالت نے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔