ہفتہ‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب میں سول،پولیس بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی آندھی چل پڑی،متعدد افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب میں سول اور پولیس بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی آندھی چل پڑی،متعدد افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،گریڈ20اور 21کے 4اعلیٰ سول اور 8پولیس افسران کی خدامات وفاق کے سپرد کر دی گئیں،گورنر اور وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریز،مختلف محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ز،ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و آر پی اوز اورڈی پی اوز سمیت 100سے زائد افسران کو تبدیل کر دیا گیا،

راشد منصور کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب،افتخا ر علی سہو کو سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ،شوکت علی کو ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب،مومن علی آغا کوایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،حامد یعقوب شیخ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی،سمری احمد سید کو ڈی جی ایل ڈی اے،ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے آفیسر وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد شعیب اکبر، کمشنر لاہور آصف بلال،گریڈ 21کے افسر ظفراقبال اورطاہر خورشید کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں۔کیپٹن (ر) سیف انجم کو کمشنر لاہور، عشر ت علی کو کمشنر فیصل آباد، محمد محمود کوکمشنر راولپنڈی،نسیم صادق کمشنر ڈی جی خان، احسن وحید کو کمشنر ساہیوال، آصف اقبال کمشنر بہاولپور، احسان الحق کو کمشنر ملتان اور ڈاکٹر فرخ مسعود کو کمشنر سرگودھاڈویژن تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک ظفر نصراللہ کو او ایس ڈی،بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، راشد منصور کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب،سیکرٹری سی ایم ڈبلیو طاہر خورشید کو او ایس ڈی،کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،شوکت علی کو ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب،ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی،عارف انور بلوچ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری رورل اکانومی،ڈاکٹر راحیل صدیقی کو چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،حامد یعقوب شیخ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی،عنبرین رضا کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ،مومن علی آغا کوایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،

ندیم محبوب کو سیکرٹری ہاؤسنگ،سلمان اعجاز کو سیکرٹری ماحولیا ت سے او ایس ڈی،عامر اعجاز اکبر کو سیکرٹری معدنیا ت،سید علی مرتضی کو سیکرٹری آبپاشی،سمیر ااصمد کو سیکرٹری لٹریسی،محمد آصف کو سیکرٹری جنگلات،خالد شیر دل کو سیکرٹری ایم ٹی ڈی ڈی،نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،محمدحسن اقبال کو سیکرٹری معدنیات،صائمہ سعید کو سیکرٹری انوائر منٹ،نبیل جاوید کو سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،محمدشہر سلطان کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،

گلزار حسین شاہ کو سیکرٹری اوقاف،ثاقب ظفر کو سیکرٹری انرجی،افتخا ر علی سہو کو سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب،وقاص علی محمود کو سیکرٹری خوراک،محمد عامرجان کو سیکرٹری پاپولیشن،احسان بھٹہ کو سیکرٹری یوتھ افیئر،سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن،سیکرٹری کو آپریٹو منظورقاد ر کو او ایس ڈی،احمد رضا سرور کو سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر سوشل سکیورٹی ثاقب منان کو او ایس ڈی،تنویر اقبال تبسم کو کمشنر سوشل سکیورٹی،رجسٹرا کو آپریٹو فیصل ظہور کو او ایس ڈی،

محمد شاہد نیاز کو رجسٹرا ر کو آپریٹو،ڈی جی معدنیات شوکت علی کو او ایس ڈی،محمد اختر کو ڈی جی معدنیات،ڈی جی ایکسائز زاہد حسین کواو ایس ڈی،سہیل شہزاد کو ڈی جی ایکسائز،ڈی جی ایل ڈی عثمان معظم کو او ایس ڈی،سمیر احمد سید کو ڈی ایل ڈی اے جبکہ عرفان نوا ز کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخورپور ہ طارق محمو د بخاری کو او ایس ڈی،مس سدرہ یونس کو ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو او ایس ڈی،علی عنان قمر

کو ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کو آر ڈی نیشن ٹو چیف سیکرٹری، عثمان انور علی کوڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ مس نائلہ باقر کو او ایس ڈی،لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمدعمر شیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میانوالی،ڈپٹی کمشنر میانوالی ناصر محمود بشیر کو ڈی سی سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد وحید اٖصغر کو او ایس ڈی، مہر شہزاد زمان کو ڈپٹی کمشنر نارووال، ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار کو او ایس ڈی،

محمد زمان وٹو کو ڈپٹی کمشنر چکوال، ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کواو ایس ڈی، عبدااللہ نیئر شیخ کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنرخانیوال اشفاق احمد کو ا و ایس ڈی، آغا ظہیر عبا س شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خانیوال،ڈپٹی کمشنر ساہیوال احتشام انور کو او ایس ڈی،ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال،ایڈیشنل کمشنر کوا ٓرڈی نیشن ڈی جی خان اظفر ضیاء کو ڈی سی لیہ،قائمقام ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی خان کو او ایس ڈی،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان وقاص رشید کو ڈی سی وہاڑی،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہرفاروق کو ڈپٹی کمشنر  ڈی جی ٰخان،

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ڈی سی رحیم یارخان، سیکرٹری (ریونیو)بورڈ آف ریونیو امجد شعیب خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ امان انور قدوائی کو او ایس ڈی، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس محمد ریاض کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کو او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ذوالفقار علی کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینا ت کردیاگیا۔پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کر کے محمد فاروق مظہر کی جگہ اے آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب،محمد فاروق مظہر کو آر پی او شیخوپورہ،ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور، سہیل حبیب تاجک کو آر پی او راولپنڈی،عمران محمود کو سی پی او آفس میں اے آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن، فیاض احمد کو آر پی او راولپنڈی، کیپٹن (ر)احسن طفیل کو آر پی او راولپنڈی سے ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، رفعت مختار کو آر پی او فیصل آباد، سابق آر پی او غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب،رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشن لاہور،

اشفاق احمد خان کو ڈی آئی جی اسٹبلیشمنٹ پنجاب، محمد احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی، کیپٹن (ر)فیصل رانا کو ڈی آئی جی پولیس لاجسٹک اینڈ ریکورمنٹ سی پی او پنجاب، گوہر مشتاق بھٹہ کو سی پی او گوجرانوالہ،کیپٹن (ر) محمد سہیل کو سی ٹی ڈی پنجاب سے سی پی او فیصل آباد، محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی آف پولیس سی ٹی ڈی پنجاب، محمد شعیب خرم کو ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانی کمیشن کے آفس میں ڈائریکٹر پولیس، سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود، کیپٹن (ر)عطا محمد، سید علی محسن، محمد معروف مسعود صفدر، ماریہ محمود، شاکر احمد شاہد کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او لاہور محمد حسن رضا خان کو ڈی پی او جھنگ،ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور محمد شعیب اشرف کو ڈی پی او بہاولپور، ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک،

ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر 7 پی سی لاہور، ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمن کو ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور، ڈی پی او بہاولپور سرفراز خان ورک کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن حبیب اللہ خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…