منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عوام کو ایک اور جھٹکا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اوگرا نے ماہ دسمبر 2019 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیاجس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر18روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 72روپے اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ دسمبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔اب ایل پی جی فی کلو 127 کی جگہ 129 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1496روپے کی

جگہ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756روپے کی جگہ 5825روپے ملک بھر میں فروخت ہو گی۔بلیک مارکیٹنگ مافیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پرایل پی جی فروخت کرنے والے ڈِسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس دستیاب رہے گی۔ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی براہ راست مداخلت بالکل ختم کی جائے،ہمیں پولیس کی بھتہ گیری نامنظور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی دکانوں کو لیگل کیا جائے کیونکہ لاکھوں خاندانوں کا رزق اس سے جڑا ہوا ہے یا حکومت اسکا متبادل دے تا کہ وہ خاندان اپنی روزی روٹی جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ روزبروز پولیس و سرکاری اہلکاروں کی بھتہ گیری و مداخلت نا منظور ہے اور اسکے خلاف کوئی مستقل ہل نکالا جانا چاہئے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیرپیٹرولیم، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا کارٹل ختم کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں بے حد مشکور ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…