جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ملک معیشت کا پیہ جام ، نااہلی کا علاج کیا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5سال سے الیکشن کمیشن پتہ نہیں کہاں سویاہواتھا، تبدیلی کی امیدمیں انہیں پیسے دینے والوں کو آج افسوس ہے،ہماری خارجہ پالیسی کی بنیادمسئلہ کشمیرتھا مگر کشمیربھی بیچ دیا اور اب آنسوبہارہے ہیں ،آج پاکستان میں سرینگرحاصل کرنے کاتصورختم ہوچکاہے۔این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے،

ہم جس قانون اور آئین کا احترام کرتے ہیں اس کی قدر کرنا ہوگی ورنہ داستانوں میں ان کی داستان نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار لوگوں کو ان نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا اس پارلیمنٹ میں قانون سازی کی صلاحیت نہیں ہے،ان کی نااہلی کا ایک ہی علاج ہے یہ اقتدار چھوڑ دیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ احتساب کے نام پرملک کی معیشت کاپہیہ جام کردیاگیاہے، نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کیا جارہاہے ، ان کاکوئی حساب کتاب نہیں ہورہا،بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…