ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا منصوبہ فی الحال روک دیا گیا ہے، اسکیم کی درخواست وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں وزیراعظم پاکستان کا
مناسب قیمت پر اپنے گھر بنانے کا منصوبہ فی الحال روک دیا گیا ہے تاہم پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سب ریجن ملتان نے اس حوالے سے مدنی چوک پر 384 اپارٹمنٹس کے لئے 23 کینال 10 مرلہ زمین مختص کر دی ہے۔