اسلام آباد (این این آئی) نیب گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعہ کو سید قائم علی شاہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نیب نے تین دسمبر کو
طلب کیا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے تین دسمبر کو طلب کیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے زریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔