اسلام آباد(آن لائن)حکومت آرمی چیف کی تقرری پرفوری قانون سازی کی خواہاں ہے اورآنے والے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کے بعد حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے اور آنے والے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کیا گیا،
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ میں آئین اورآرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطوں کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی ایک مرتبہ پھراپنا کردار ادا کریں گے جب کہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے حکومت کوآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دے دی تھی۔