اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کی قانون سازی کے لئے چار پانچ گندے انڈوں کو نکال کر سب ووٹ کریں گے،ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے
گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گندے انڈوں کو نکال کر سب ووٹ کریں گے، ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا، ہم صرف پارلیمنٹ کے ممبران سے رابطہ کریں گے پارلیمنٹ میں تمام ممبران قانون سازی میں ووٹ کریں گے۔پچھلے سال کی ایوان کی کاروائی اٹھا کردیکھ وہ صرف پارلیمنٹ میں چار پانچ گندے انڈے ہیں،ان گندے انڈوں کونکال کرباقی سب ووٹ کریں گے، ان گندے انڈوں کو سب جانتے ہیں،یہ ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھے ہوتے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہمارے ان جماعتوں کے ممبران کے ووٹ اہم ہیں، ہم صرف پارلیمنٹ کے ممبران سے رابطہ کریں گے۔