ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک دشمنوں کی اداروں کے درمیان تصادم کی امیدیں ٹوٹ گئیں، سپریم کورٹ میں جو کیس لگا ہوا تھا اس پر کون خوش تھا؟عمران خان کھل کر بول پڑے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے،میرٹ کی بالادستی ہی ہماری پالیسی ہے، سپریم کورٹ میں جو کیس لگا ہوا تھا اس پر بھارت بہت خوش تھا،بھارت کی خواہشوں پر پانی پھر گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے افریقی ممالک کے

سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں تعینات کیے گئے ڈپلومیٹ کی تعریف بیرون ملک کی جا رہی ہے۔ ہم نے قابل لوگوں کو اداروں میں تعینات کرنے کی کوشش کی، اس سے قبل نااہل لوگوں کو اداروں میں اہم ذمہ داریوں پر بٹھایا گیا تھا۔ میرٹ کی بالادستی ہی ہماری پالیسی ہے۔انہوں ں ے کہا کہ پاکستانی سفیروں کی کارکردگی ہر جگہ بہترین ہے،وقت کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بالادستی ختم ہونے سے ادارے کمزور ہوئے۔ چین نے میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کر کے ترقی کی۔ سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے اور بیرون سرمایہ کاری آنے سے ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ ہوتا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ملک غربت کی طرف چلا جاتا ہے اور سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مالی خسارے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی اور دھرنے کو ہندوستانی میڈیا نے بھی بہت اٹھایا جبکہ اب سپریم کورٹ میں جو کیس لگا ہوا تھا اس پر بھی بھارت بہت خوش تھا اور اسے امید تھی کہ اداروں میں تصادم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل وقت سے نکل کر اب آگے بڑھ رہا ہے اور اسے کوئی آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سپریم کورٹ کا معاملہ بھی استعمال کیا، بی جے پی حکومت دھرنے،مارچ اورحالیہ صورتحال کی وجہ سے خوش تھی وہ سوچ تھی پاکستان میں ادارے آپس میں لڑجائیں گے،

ہمیں خوشی ہے بھارت کی خواہشوں پرایک بارپھرپانی پھرگیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مشکل وقت سے نکل کرتیزی سے آگے بڑھ رہاہے، دشمنوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی،پاکستان ترقی کریگا۔وزیراعظم نے کہاکہ کہ چین نے اپنے اداروں میں میرٹ پرتعیناتیاں کیں،میرٹ پرتعیناتیوں کیلئے چین نے ایک سسٹم بنایاہواہے اور میرٹ کی پالیسی پرعملدرآمدکرکے ہی چین نے ترقی کی۔انہوں نے بتایا کہ منیراکرم پاکستان کے بہترین سفارتکارہیں،چین کے سفیرکے ریمارکس کے بعدمنیراکرم کی یواین میں تعیناتی کی، چین کے ایک سفیرنے مجھ سے کہامنیراکرم کی شاندارکارکردگی رہی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…