جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ،ن لیگ کا شدیدردعمل  سامنے آگیا، وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ کا بیان کسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،ثابت ہوگیا ہے کہ آپ نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے،آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کی طرح

اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ پائے۔البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں،آپ جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں،افسوس آج آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کی بناپر ملک غیرمحفوظ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…