جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے خواہاں ہیں، حکام سرمایہ کاری بورڈ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت چین کی مختلف کمپنیاںاپنے چھوٹے اور درمیانے درجے کے پیداواری یونٹس کی پاکستان منتقلی کے خواہشمند ہیں اور یہ اقدام حکومتِ پاکستان کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی پالیسی کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چینی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔چینی پیداواری یونٹس پاکستان کے ساتھ ساتھ

خطے کے دیگر ممالک میں منتقلی کے بھی خواہاں ہیں کیونکہ چین میں محنت کشوں کی ماہانہ آمدن1000 ڈالر جبکہ پاکستان میں 200 ڈالر ہے جس کے سبب سستی افرادی قوت میسر آتی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تجارتی سرگرمیوں میں 97 فیصد ملازمین پاکستانی ہوںگے جبکہ صرف 3 فیصد چینی کمپنیوں اور پراجیکٹس کے اعلی عہدیداران شامل ہوںگے۔پاکستان محفوظ کرنے کے عمل اور پیکنگ کی ٹیکنالوجیز چین کی مدد سے حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر حلال فوڈمتعارف کرا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…