اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کوکچی پرچی پر توسیع دی،حکومت کو بیورو کریسی سے مشاور ت کرنی چاہئے تھی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کوغور کرناچاہئے کہ کچی پرچیوں پر آرمی چیف کو توسیع دینے جارہی ہے، اس حوالے سے پہلے خط پر غور کرناچاہئے، میں خود ایسے خط اپنے حلقے کے لوگوں کولکھ کردیتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کی
مدت ملازمت میں توسیع ہوئی لیکن ہمارے دور میں باقاعدہ آئینی طریقہ کار اپنایا گیا۔ اس سے قبل آمر خود ہی اپنے آپ کوتوسیع دیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا ازالہ ایسے ہوگا کہ آئندہ کیلئے کیا طریقہ کار طے ہوناچاہئے، ہوسکتاہے کہ عدالت آئندہ کیلئے بھی کوئی طریقہ کارطے کردے۔ ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کوتوسیع دینے کیلئے حکومت کو بیورو کریسی سے مشاور ت کرنی چاہئے تھی، حکومت نے ایک ایسا نظام چلا رکھا کہ یہ لوگوں کوموقع ہی نہیں دیتے۔