اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسوقت کے سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے کچھ نالائق لوگوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں
توسیع کے معاملے کو الجھا دیا جو قومی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ بارڈر کی غیرمعمولی صورتحال و بیرونی خطرات کے پیش نظر موجودہ بحرانی کیفیت کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بھی اندرونی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو فوری خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائیگا۔