اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکابینہ یکسو ہے اورمدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں کی گئی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ کابینہ جو متفقہ فیصلہ کرتی ہے ۔
وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں۔انہوں نے کہایہ دراصل لیگل سے زیادہ پولیٹیکل مسئلہ ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاک فوج آرگنائز اور عمل کرنے والا ادارہ ہے۔وفاقی حکومت آرمی سےمتعلق قواعد اور ضوابط بناسکتی ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے۔