عمران خان کیلئے آنے والا مہینہ خطرناک قرار ، تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

27  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی ،کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آنے والا مہینہ عمران نیازی کے لیے ماضی کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، آنیوالے دن ہی ثابت کریںگے کہ ’’عدلیہ‘‘ ہی ’’سپریم‘‘ہے اور رہی گی وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ’’آزادی مارچ‘‘ کی کامیابی کے ثمرات اوراثرات واضح ہوتے جارہے ہیں ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب عمران نیازی کو چند دنوں میں مزید بے وقوف بنایا جائے گااور اس کے لیے کسی بھی طرف سے کوئی ’’ریسکیو ‘‘نہیں آئے گا ،اصل میں نیازی کو سیڑھی پر چڑھا کر اب نیچے سے سیڑھی کھینچنے والے چھپے نہیں رہے، عمران نیازی کو اب مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے اس ’’امانت‘‘ کا کھوج لگانا ہوگا اور اگر وہ اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو کم از کم چوہدری برادران کو ہی اپنا ہاتھ دکھا دیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ عمران نیازی، دسمبر کا مہینہ،جنرل نیازی کی یادیں، پرانا پاکستان ،ہتھیار ڈالنے کے بعد بھٹو کا دوسرا پاکستان اور مہربانوں کی مہربانی سے تیسرے پاکستان کے دعویدار ماضی کے دلخراش سانحات کی نہ صرف یاد دلاتے ہیں بلکہ اب اس دسمبر میں اس سانحات میں اضافے کا باعث بنیں گے، انہوں نے کہا کہ ’’پرانا پاکستان‘‘ بھٹو کا ’’دوسرا پاکستان‘‘ عمران نیازی کا ’’تیسرا پاکستان‘‘ کے بعد نیا سال ’’عوام کے پاکستان ‘‘ کی صورت میں طلوع ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…