منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع۔۔۔عمران خان کے قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر نے اہم بیان دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے مطابق ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے ایک کامیاب آرمی چیف ہیں ان کی ملک کیلیے بہت خدمات ہیں لیکن اہم پہلو یہ ہے کہ آئین کے اندر کس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور کشمیر میں غیر معمولی صورتحال کے تناظرمیں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلے کی اشد ضرورت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی مرتبہ کہ چکا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر حملہ کرے گا، مقبوضہ کشمیر میں جس دن لوگ کرفیو سے باہر نکلیں گے خون خرابے کا ڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت میں بھی پاکستان کے حالات کو عام حالات نہیں کہا جا سکتا ہے اگر ہم حالت جنگ میں نہیں تو جنگ کے دہانے پر ضرور موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…