اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی سے حلف،پیپلزپارٹی کی نشست تحریک انصاف کی ہوگئی،سینیٹ ضمنی الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کاالزام پر حکمران جماعت کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اراکین نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے تاثرکویکسرمستردکرتے ہوئے اپنی جیت کے عزم کااظہارکیا۔سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی نے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سینیٹ الیکشن میں

20ارکان کو سزا دی،خان صاحب کی سزا کے بعد کوئی رکن ووٹ بیچنے کاسوچ بھی نہیں سکتا بلکہ اپوزیشن کے کچھ ارکان ہمارے ووٹ بینک میں اضافہ کرینگے،وزیربلدیات شہرام ترکئی کاکہناتھاکہ ہمارے پاس دوتہائی اکثریت ہے جیت ہمارے ہی امیدوار کی ہوگی، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں جلد ہی جیت کا اعلان ہوگا،یہ پیپلز پارٹی کی سیٹ تھی، اب یہ پی ٹی آئی کی ہوگی،پیپلز پارٹی کے سینٹر کے بیٹے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تب انہیں ٹکٹ دیا گیا،ذیشان خانزادہ نے پی ٹی آئی جوائن کی ہے اب وہ قوم کی خدمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جلد کروانا چاہتے ہیں جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، دوسری جانب پی پی کے امیدوارفرزندعلی وزیر کاکہناتھاکہ ہارجیت ہوتی رہتی ہے لیکن میدان خالی نہیں چھوڑینگے پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی سے ووٹ کیلئے حلف لیا پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئے ان کو اپنے ہی ارکان پربھروسہ نہیں۔قبل ازیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پی پی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ پوزیشن کی صفوں کے چارسے پانچ اراکین ضمنی انتخابات کے موقع پر پھسل گئے وہ پارٹی چیئرمین کویہ نام ارسال کرینگے تاہم وہ میڈیاکے سامنے انکانام نہیں لے سکتے۔تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کی ترویج کی ہے ایک اورلوٹے کااضافہ ہوا ہے عوام کو تحریک انصاف کی حقیقت کاپتہ چل گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…