اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے پس پردہ ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری اور احسن اقبال نے مشترکہ پریس بریفنگ دی۔اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماؤں سے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے دوران حکومت سے پس پردہ ملاقاتیں کیں جو اب راز نہیں رہیں، وہ ملاقاتیں جائز کیسے ہوگئیں؟اس سوال پر پہلے بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے علم میں ہے، اس پر اے پی سی میں بھی بات ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بات رابطوں کی نہیں موقف کی ہوتی ہے، جب بھی ملے ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔