ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو تنقیدکا نشانہ بنانیوالا سرائیکی شاعر گرفتار،سٹیج پر ہی افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی خان(این این آئی)پولیس نے ویراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شاعر محبوب تاش کو گرفتار کرلیا۔ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں 23 نومبر کو مقامی شاعراقبال سوکڑی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے

بھائی عمر بزدار اور ایس پی ظفر بزدار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کے دوران سرائیکی دانشور و شاعر محبوب تابش نے علاقے کی پسماندگی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر سرداروں کو ٹھہرایا۔اس موقع پر ایک شخص اسٹیج پر آیا اور محبوب تابش دھکے دے کر نیچے اتارنے کی کوشش کی جس پر بدمزگی پیدا ہوئی اور پولیس شاعر کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔اپنی گرفتاری پر محبوب تابش نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف کارروائی پولیس افسرکی ایماء پرکی گئی ہے۔اس حوالے سے جیو نیوز نے پولیس افسرسے بارہا رابطہ کرنے اور کیمرے پر ان کا مؤقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا جب کہ آف دی کیمرہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ لوگوں سے بچانیکے لیے محبوب تابش کو تھانے لایا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیاگیا۔محبوب تابش نے پولیس کے اس مؤقف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقامی شاعروں کے احتجاج پرچھوڑا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…