جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

لاہور،شادی سے تین روز قبل لڑکی کا قتل،حرا کو کس بات پرغصے میں آ کر گولی مار دی، قاتل بہنوئی عدنان کے افسوسناک انکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قاتل عدنان کا بیان، کہنا ہے کہ حرا کو 3 دن سے ملاقات کیلئے بلا رہا تھا تاہم وہ انکار کر رہی تھی، آخری روز مقتولہ کو گھر سے بھاگنے کیلئے کہا لیکن اس نے انکار کیا اور بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد غصے میں آ کر اسے گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں شادی سے قبل قتل کر دی جانے والی لڑکی حرا کے کیس کے مرکزی ملزم عدنان کی جانب سے مزید اور چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں۔

عدنان نے بتایا ہے کہ حرا کو 3 دن سے ملاقات کیلئے بلا رہا تھا مگر وہ انکار کر رہی تھی۔ پھر آخری روز اسے زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گیا۔ عدنان نے بتایا ہے کہ اس نے حرا کو گھر سے بھاگنے کا کہا جس پر اس نے انکار کر دیا۔ اس دوران دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر حرا کو گولیاں ماریں اور وہاں سے فرار ہوگیا۔دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم احسن نے حرا کو ورغلا کردوستی کی اورزیادتی کی ویڈیو بھی بناتا رہا،حرا کو بداخلاقی کی ویڈیودکھا کر2سال تک بلیک میل کرتا رہا، ملزم نے بلیک میل کرکے حرا سے پیسے بٹورے اور زیورات بھی چوری کروائے۔پولیس کے مطابق حراکے قاتل ملزم احسن ریاض نے دوران تفتیش واقعے سے متعلق انکشافات کیے ہیں کہ ملزم احسن ریاض مقتولہ حرا کا خالہ زاد بھائی اور بہنوئی ہے۔ملزم دوسال تک حرا کوبلیک میل کرتا رہا،ملزم احسن ریاض نے ورغلا کر حرا سے پہلے دوستی کی،ملزم مبینہ زیادتی کے ساتھ حرا سے پیسے بھی بٹورتا رہا، ملزم نے بلیک میل کرکے حرا سے زیورات بھی چوری کروائے۔ملزم احسن مقتولہ حرا کو بداخلاقی کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا تھا۔پولیس کو فون ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم احسن اورحرا کے درمیان اڑھائی ماہ کے دورا ن 12ہزار سے زائد میسجز، اور فون کالز کا تبادلہ ہوا۔قاتل احسن حرا کی سگی خالہ کا بیٹا اور دو بچوں کا باپ بھی ہے۔ملزم اور حرا کے گھر والوں میں اس معاملے پر ناچاقی بھی ہوتی رہی۔

حرا کے گھر والے اسی لیے جلدی شادی کرنا چاہتے تھے۔ واضح رہے گلبرگ میں شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کا قاتل گزشتہ روز پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو اس کے موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کا احسن عدنان مقتولہ کو پسند کرتا تھا، اسے قتل کرنے ایمن آباد سے لاہور آیا۔ ملزم احسن نے

وقوعہ کی شام حرا کو فون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احسن سمیت دوملزم حراست میں ہیں، قتل سے کچھ دیر پہلے حرا نے ان دونوں رشتہ داروں سے طویل گفتگو کی اور میسجز کیے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی کوبھی شامل تفتیش کیا

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…