کراچی(آن لائن) مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا، انٹربینک میں امریکی کرنسی کا ریٹ 13 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج ڈالر کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد 155 روپے 40پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی،
اوپن مارکیٹ میں ڈٓلر 20 پیسے مہنگا ہوا اور 155 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستانی صنعتی پہیے کو رواں کیا جائے، اس سے نہ صرف ملکی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی اپناراستہ بنائے گی۔