منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی مجموعی برآمدات کاحجم 26.22ارب ڈالرتک پہنچ گیا،صرف فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ کتنے ارب ڈالر ز ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) ملک کی مجموعی برآمدات کاحجم 26.22ارب ڈالر، ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 14 ارب ڈالر اور فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 7ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس سے فیصل آباد شہر کی صنعتی، کاروباری، تجارتی،

اقتصادی، معاشی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے لہذا اگر فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی لوڈمینجمنٹ سے مکمل طور پر قرار دے دیا جائے تو مذکور ہ حصے میں اضافہ سمیت مجموعی ملکی برآمدات کا حجم بھی بڑھایا جاسکتاہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ پی ٹی ای اے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے جبکہ حکومت اور صنعتی، کاروباری و تاجر برادری کے درمیان خلیج کو پر کرنے کیلئے بھی مربوط کو ششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف بحرانوں کے باوجود مقامی صنعت نے نہ صرف اپنے وجود کو برقرار رکھا بلکہ قومی معیشت کو سنبھالا دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کو موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس میں توانائی کے بحران کا خاتمہ سرفہرست ہے۔ ٹیکسوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی محاصل میں اضافہ کیلئے موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…