اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں مقتدرہ قومی زبان کی جانب سے پہلی اردو چینی لغت جاری کردی گئی،پاکستان میں اب چین کی سرکاری زبان کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان کی قومی زبانوں میں سے ایک،سنگا پور کی چار سرکاری زبانوں میں سے ایک اور اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں دوسرے نمبر کی زبان ”مینڈیرین”کو اب پاکستان میں بھی بولا اور سمجھا جائیگا۔پاکستان میں اب چین کی سرکاری زبان
کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا۔ دوست ملکوں کی دو قومی زبانیں ایک کتاب میں سمٹ گئی ہیں۔مقتدرہ قومی زبان کی جانب سے پہلی اردو چینی لغت جاری کردی گئی ہے۔ادارے کے سربراہ معروف شاعر افتخارعارف نے کہا ہے کہ قوم کے جگری دوست کی مشکل زبان اب بہت آسان ہوگئی ہے۔اپنی نوعیت کی پہلی لغت میں چینی بول چال کے عام الفاظ باآسانی مل سکتے ہیں۔ مینڈیرین کو مشکل سمجھنے والوں کے یہ کتاب ایک خزانے سے کم نہیں۔