اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

شادی سے قبل دلہن کی موت ،مقتولہ کا والد شامل تفتیش لیکن گرفتارکسے کرلیا گیا؟ دل خراش واقعہ کی کڑیاں ملنے لگیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)گلبرگ میں لڑکی کے پراسرار قتل کا معمہ 24گھنٹے بعد بھی حل نہیں ہوسکا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ روز لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد لڑکی کو گھر سے اٹھاکر لے گئے اور پھر تھوڑی دور لے جاکر قتل کردیا جب کہ مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کے باپ کو شامل تفتیش کرکے لڑکی کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ حرا کے والد ریاض حسین گزشتہ رات گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ حرا گھر میں نہیں، وہ بیٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تو عقبی پارک میں حرا کی لاش مل گئی، نامعلوم افراد اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مزاحمت کرنے پر حرا کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے حرا کو 6 گولیاں ماریں۔پولیس نے مقتولہ کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور محلے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے۔لیکن بہت سے سوالات ابھی جواب طلب ہیں کہ حرا اپنی شادی سے تین روز قبل گھر سے کیسے نکلی اور قریبی پارک کے باہر کسی سے کیوں ملنے گئی ؟ حرا مایوں بیٹھی تھی تو گھر والوں نے کس طرح جانے دیا؟ اگر ملزمان کا مقصد حرا کو ساتھ لے جانا تھا تو اسے قتل کیوں کیا؟ کیا حرا کو کسی دوست نے شادی سے انکار پر قتل کیا اور کیا قتل میں کوئی عزیز بھی ملوث ہوسکتا ہے؟ مقتولہ کے ورثا سے بھی کچھ پوچھنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔مقتولہ حرابہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی ۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…