کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے بزرگ قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمراور بیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریژن ایکٹ کے تحت کی جائیگی، محکمہ جیل خانہ جات سندھ 5 بیمار اور معمرقیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا،
محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کسی جان لیوابیماری میں مبتلا قیدیوں کو بھی رہا کیاجائیگا، معمروخطرناک بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے ہوگا۔سندھ حکومت نے 60 سالہ خواتین قیدیوں کو سزا کا نصف مکمل کرنے پر رہائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدیوں کو مروجہ قانون کے تحت رہائی دی جائیگی، معمراوربیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریژن ایکٹ کے تحت ہوگی۔خیال رہے سندھ اسمبلی نے مئی2019میں جیل، قیدیوں سے متعلق مسودہ قانون منظورکیاتھا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات سندھ 5بیمار،معمرقیدیوں کو رہا کرچکاہے اور دائمی امراض کے شکار2قیدیوں کی رہائی کے لیے کارروائی آخری مراحل میں ہے۔آئندہ چنددنوں میں 2سزایافتہ قیدیوں کوعمراوربیماری کے سبب رہاکیاجائے گا، صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں قید40سزایافتہ قیدیوں کی رہائی کیلئے جائزہ لیاجارہا ہے۔ سندھ حکومت نے بزرگ قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمراور بیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریژن ایکٹ کے تحت کی جائیگی، محکمہ جیل خانہ جات سندھ 5 بیمار اور معمرقیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔ سندھ حکومت نے بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کسی جان لیوابیماری میں مبتلا قیدیوں کو بھی رہا کیاجائیگا، معمروخطرناک بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے ہوگا۔