اسلام آباد(آن لائن) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک36 ارب 22کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 85 ارب 72 کروڑ
73 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے بسول ڈیم کیلئے 55 کروڑ، بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 8 ارب، دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کیلئے 3 ارب 30 کروڑ، مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 8 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔