اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علی محمد خان نے تین سالہ بچی کشف کے کان میں پہلی اذان دی جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی محمد خان ایک بچی کے کان میں اذان دے رہے ہیں ۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔