لاہور(این این آئی)حکومت کی جانب سے 6 ارب روپے دینے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاء نایاب ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لیے 6 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا
لیکن تاحال فنڈز کا اجراء نہیں ہو سکا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق فنڈز کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دی ہے جسکے باعث اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی ہے۔ سٹورز پر اشیا ء موجودنہ ہونے کے باعث عوام نے اس طرف کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔