اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے بھارتی چینل کو انٹرویو کے معاملے پر کہا کہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس پر تفصیلی جواب دیا جائے گا۔