اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں طرف سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے زریعے بجلی صارفین پر سترہ ارب بیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا نے پہلی سہ ماہی کیلئے سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی پاور پرچیز پرائس کی درخواستوں کی سماعت کی کمپنیوں نے جولائی سے ستمبر تک کی پاور پرچیز پرائس میں اضافے کے باعث صارفین پر 17ارب 20کروڑ
روپے صارفین کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے یہ رقم آپریشنز اینڈ مینٹیننس ، بجلی ترسیلی اور تقسیمی نقصانات سمیت دیگر اخراجات میں اضافے کی مد میں مانگے گئے تھے۔ نیپرا نے پاور ڈویژن حکام سے پوچھا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹس سے مسلسل بجلی صارفین پر بوجھ پڑ رہا ہے ، پاور ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری پاور فنانس زرگام اسحاق خان نے تسلیم کیا کہ بجلی صارفین پر بوجھ پڑا ہے تاہم اضافہ قانون کے مطابق ہے۔