ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، کنور دلشادنے دھماکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور محمد دلشاد نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے

تو الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے اور تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیئے جانے کے نتیجے میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان بھی نااہل ہو جائیں گے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب اس کیس میں تحریک انصاف کے لیے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف میں 23 خفیہ اکاؤنٹس کی موجودگی کا الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھا ہے اور ان کا مو ¿قف ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا محل بہہ جائیگا۔الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو اس کیس کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستوں کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی اور ہائی کورٹ نے کیس کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…