جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قابل تجدید ذرائع توانائی میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، وزیر توانائی عمرایوب نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دے دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کی انقلابی پالیسی تیار کی گئی ہے،بجلی ٹیرف میں نمایاں کمی میں مدد ملے گی،نئے منصوبوں کیلئے بولی ہوگی کیپسٹی پیمنٹ نہیں دیں گے،چین اورڈنمارک کی کمپنیاں ونڈ پاورپلانٹس کی مشینری ملک میں تیارکریں گی،(ن)لیگ کے ایل این جی پاور پلانٹس سے 17 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے،

قابل تجدید توانائی سے 8 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی،مستقبل میں پالیسی سازی میں بند کمروں میں کرنے کی بجائے اوپن ہوگی۔ وہ وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ قابل تجدید ذرائع توانائی پالیسی کی انقلابی پالیسی تیار کی گئی ہے،اس پالیسی سے مستقبل میں بجلی کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے ایل این جی پاور پلانٹس سے 17 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے،قابل تجدید توانائی سے 8 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی،قابل تجدید توانائی سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی 2025 تک پیدا کریں گے،2030 تک زیادہ تر کلین اور گرین انرجی ہوگی۔عمر ایوب نے کہاکہ سستی بجلی سے صنعتی شعبے کو بحال کرنے میں مدد ملے گی،قابل تجدید ذرائع توانائی میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں،پہلے 12 منصوبوں میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان میں ونڈ پاور پلانٹس کی مشینری بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،بجلی بلوں میں 229 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سستی بجلی پیدا ہونے سے صنعتی سرگرمیوں اور برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا،متبادل توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیر توانائی نے کہاکہ سولر کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے سولر پینلز پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

گزشتہ سال کے مقابلے میں ریونیو میں 229 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ چوری اور ایفی شنسی سے 111 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ندیم بابر نے کہاکہ مستقبل میں پالیسی سازی میں بند کمروں میں کرنے کی بجائے اوپن ہوگی۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ پالیسی میں اپ فرنٹ ٹیرف ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائیڈل اور متبادل زرائع سے 2030 تک 52 فیصد متبادل توانائی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی پیداوار کے لئے پچیس سال کی منصوبہ بندی کی ہے،

مشینری کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات کو پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔ندیم بابر نے کہا کہ تین عالمی کمپنیوں نے متبادل توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے،بجلی کی ترسیل کے لئے انٹر کنکشنز پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے اور بڈنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت کو مستقبل میں کم کیا جائے گا۔ندیم بابر نے کہا کہ ماضی میں پالیسیاں مرتب کرنے میں مشاورتی عمل محدود تھا۔ عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 3500 میگاواٹ کے متبادل توانائی کے منصوبے ختم کئے گئے،

سابقہ حکومت ملک میں مہنگی ایل این جی کے منصوبے لانا چاہتی تھی۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ متبادل توانائی کی یہ پالیسی مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وژن ہے کہ توانائی کے شعبے میں انقلاب آنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کارکے پر حکومت نے پیسے نہیں دئیے اس پہ خوشخبری دیں گے۔ ندیم بابر نے کہا کہ متبادل توانائی منصوبوں میں کیپسٹی پیمنٹ نہیں دینی پڑے گی۔سیکریٹری بجلی عرفان علی نے کہاکہ بجلی وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے تاہم صوبائی حکومتوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے،صوبوں کو فیصلہ سازی میں بھی کردار دیا گیا ہے۔ندیم بابر نے کہاکہ 2019 اور 2006 کی پالیسی میں بہت فرق ہے،نئی پالیسی میں مسابقت بڑھانے کیلئے کام کیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…