بیونس آئرس (آن لائن) ارجنٹائن کے نومنتخب صدر البرٹو فرنانڈز نے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی نئی کفایت شعاری کے ملکی قرضوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے ان پر مزید کسی کفایت شعاری کا بوجھ ان پر نہیں ڈالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی مالیاتی
فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جیارجیوا کیساتھ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم مزید مالی ایڈجسٹمنٹس نہیں کرسکتے کیونکہ مالیات صورتحال پہلے ہی بہت پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی ایک تہائی آبادی غربت کی لائن سے نیچے ہے جبکہ افراط زر کی شرح 42 فیصد ہے۔