نیویارک (آن لائن )امریکی سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی رہی، ڈوو جونز انڈسٹریل انڈیکس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے شیئرز کے نرخ گرنے کے باعث نیچے آگیا۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.4 فیصد گر کر 27933.98 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.1 فیصد کم ہوکر 3120.18 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کیساتھ 8570.66 پوائنٹ پر بند ہوا۔