جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی چلے گا اور آئندہ کوئی عدالت انہیں ریلیف نہیں دیگی۔ ایک انٹرویو میں اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے کہا کہ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ نواز شریف کے علاج کران کے لیے

بیرون ملک جانے کے معاملے پر عدالت نے وفاقی کابینہ کے دو پہلو تو عدالت نے قبول کیے تاہم کابینہ نے گارنٹی جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت نے اس کی جگہ 7 ارب روپے کی گارنٹی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی گارنٹی مانگی تھی اور عدالت نے بھی گارنٹی لی ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی گارنٹی دی ہے اور اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو توہین عدالت کا چارج لگے گا جبکہ وہ صادق اور امین بھی نہیں رہیں گے۔انور منصور خان نے کہا کہ اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آئے تو لندن سے انہیں واپس لانے کی کوشش کی جائیگی اس سے قبل بھی بیرون ملک سے مجرموں کو واپس لانے کی مثالیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو جتنا ریلیف ملا ہے اتنا تو کسی کو بھی نہیں ملا جبکہ ملک میں یہ پہلی مثال ہے کہ ایک مجرم کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت ملی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے جو فیصلے کیے جاتے ہیں وہ عام آدمی کے لیے کیوں نہیں کیے جاتے؟ ملک میں تو موذی مرض میں مبتلا قیدیوں کو ضمانت بھی نہیں دی جاتی۔ ہم کوشش کریں گے کے اب عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان افراد کو بھی ریلیف دلوایا جائے جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے معروف شخصیت ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کرانے کے لیے ضمانت ڈیڑھ سال میں ملی تھی تو عام آدمی کو معلوم نہیں ضمانت کے لیے کتنا عرصہ لگے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…