لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے جو رات آرام کے بعد(آج)بدھ کی صبح ہارلے اسٹریٹ کلینک جائینگے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں ضروری طبی آلات
نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتے سے جاری تھا۔ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹیلیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے، نواز شریف کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، لندن میں طبیعت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائیگا۔