پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس13 سے آفر آنے پر حیران ہوگئی تھی۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک ویب شو ’دی منشی شو‘ میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ کا حصہ بننے کے لیے پیشکش کی گئی تھی۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب مجھے کال آئی کہ آپ کو ’بگ باس سیزن 13‘ میں شامل کرنے کی لیے پیشکش کی جارہی ہے تو میں حیران ہوگئی تھی لیکن میں نے انہیں فوراً منع کردیا کیونکہ یہ شو بس

دیکھنے کی حد تک ہی اچھا لگتا ہے اس کا حصہ بننے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔ آئمہ بیگ سے انٹرویوکے دوران حال ہی میں گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ان کا اور شہباز شگری کا کیا تعلق ہے جس پر آئمہ نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شگری میرے بہت اچھے دوست ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شگری کو آئمہ بیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بے شمار تصاویر میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی فیشن شو میں آئمہ بیگ کی حوصلہ افزائی کے لیے شہباز شگری ان کے ساتھ موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…