منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ہم اسلام آباد ایسے ہی واپس نہیں آئے بلکہ کیا کچھ حاصل کیا؟، مولانا فضل الرحمن کھل کربول پڑے،حیرت انگیز دعوے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ تمھاری جڑیں کٹ چکی اور دن گنے جا چکے ہیں، ہم اسلام آباد ایسے نہیں گئے تھے اور نہ ہی وہاں سے ایسے واپس آئے ہیں،ہمارے حکمران معیشت برباد کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، جب تک پاکستان کے وفادار زندہ ہیں تب تک پاکستان کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا،

تم نے ہمارے اوپر الزام لگائے اور کچھ سامنے نہیں لا سکے،چیلنج کرتا ہوں آؤ اپنے اور میرے کردار کا مقابلہ کرو، میرے والد اور دادا کا تم اپنے والد اور دادا سے مقابلہ کرو،ہم کسی ادارے کے پیچھے چھپنے والے نہیں ہیں، تمہاری مثال چور مچائے چور والی ہے، عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت این آر او دیا، سلائی میشن کی کمائی 70 ارب تک پہنچ گئی، ہمیں بھی ایسی سلائی مشین دے دو۔ منگل کو پلان بی کے تحت ہونے والے احتجاج کے دوران بنوں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باطل اور نالائق حکومت کا خاتمہ ہوگا، ہم پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں، ان حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں، یہ گالم گلوچ اور بازاری زبان کوسیاست سمجھتے ہیں، ہمیں پتا ہے تم بازاری ہو اور یہی زبان تمہارے شیان شان ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران سب کو چور کہتے رہے لیکن ان کے ہی بنائے گئے کمیشن نے رپورٹ دی کہ ایک پیسے کی خورد برد نہیں ہوئی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب پر الزام لگایا کہ پاکستان سے باہر پیسہ گیا، منی لانڈرنگ ہوئی لیکن اب ایف بی آر کے چیئرمین نے بیان دیا کہ کوئی پیسہ پاکستان سے باہر نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران معیشت برباد کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں لیکن جب تک پاکستان کے وفادار زندہ ہیں تب تک پاکستان کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت این آر او دیا۔جے یو آئی کے سربراہ نے الزام لگایا

کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے اسرائیل اور بھارت سے پیسہ لیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس گزشتہ 5 برس سے زیر التوا ہے، جس کا فیصلہ نہیں ہورہا جبکہ مقدمے کو خارج کرنے کے لیے دائر درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ہمارے اوپر الزام لگائے لیکن کچھ سامنے نہیں لا سکے۔انہوں نے کہا

کہ میں ذاتی طورپر چیلنج کرتا ہوں کہ آؤ اپنے اور میرے کردار کا مقابلہ کرو، میرے والد اور دادا کا تم اپنے والد اور دادا سے مقابلہ کرو۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم کسی ادارے کے پیچھے چھپنے والے نہیں ہیں جبکہ تمہاری مثال ہے کہ چور مچائے شور، ان باتوں سے حکومت نہیں چلتی اس لیے قوم کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے بچوں اور نوجوانوں کو غلط تصویر

پیش کی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ مل کر ایک مشقت برداشت کی اور اس کا مقصد مل کر ہماری ترقی کے راستے میں پڑے اس پتھر کو ہٹانا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے موٹروے پاکستان کو تباہ کرے گا، یہ ترقی کا راستہ نہیں، آج نوازشریف کے موٹروے کے افتتاح کے لیے گئے یا نہیں، سب کو چور کہنے والا آج کیا منہ دکھائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ عمران خان

نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت این آر او دیا، سلائی میشن کی کمائی 70 ارب تک پہنچ گئی، ہمیں بھی ایسی سلائی مشین دے دو تاکہ ہم بھی 70 ارب بنالیں۔انہوں نے کہاکہ کہتے تھے پاکستان کے 200 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں، اب کہتے ہیں کوئی پیسہ نہیں، چیئرمین ایف بی آر نے بھی بیان دیا کوئی پیسہ نہیں، آپ کو گالیاں کے سوا کچھ نہیں آتا، ان باتوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، قوم کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…