اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں ناصر بٹ کی درخواست نواز شریف کیس کے ساتھ منسلک کر دی۔ منگل کو جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کی دستاویزات تصدیق سے متعلقانٹرا کورٹ درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے حکم دیاکہ ناصر بٹ کی درخواست کو نواز شریف اپیل کے ساتھ سنا جائے گا۔وکیل ناصر بٹ
نے کہاکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سنگل بنچ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لندن ہائی کمیشن کو ویڈیو سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کا حکم دیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نوٹس کر لیتے ہیں۔ عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔