نیب ایل این جی مہنگی خریدنے کا دعویٰ ثابت کرے ورنہ قوم سے معافی مانگے،شاہد خاقان عباسی نے چیلنج کردیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب ایل این جی مہنگی خریدنے کا دعویٰ ثابت کرے ورنہ قوم سے معافی مانگے،دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے ،اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ، علاج نوازشریف کا حق ہے ،واپس آ کر

جیل جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم ایل این جی ریفرنس میں جواب پہلے ہی دے چکے ہیں ،نیب کہتا ہے ایل این جی مہنگی خریدی گئی تو ثابت کریں اگر ثابت نہیں کر سکتے تو قوم سے معافی مانگے ۔۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ۔ انہوںنے کہاہک پوری کیبنٹ کا ٹکس ریٹرن نکال لیں تو پتہ چل جائے گا کہ چور کون ہے؟۔نواز شریف کو باہر جانے پر صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف باہر ہی تھے جہاں سے واپس آ کر کیسز کا سامنا کیا ،علان کے لے جا رہے ہیں علان ان کا حق ہے ،واپس آ کر جیل جائیں گے اور مقدمات کا سامنا کرینگے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ حکومت کہتی ہے کہ نواز شریف کو ریلیف دیا ۔ سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ عوام سے پوچھ لیں کے یہ ریلیف کا طریقہ ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کابینہ کی تبدیلی پہ کیا کہیں گے ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ نالائقوں کا ٹولا ہے ادھر سے اٹھا کر ادھر رکھ لیں نالائق نالائق ہی رہے گا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…