غیر ملکی فنڈنگ کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔عدالت عالیہ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست منظور کی۔

ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں جائیں۔جج نے ہدایت کی کہ ثقلین حیدر اعوان کے لا آفیسر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کو 2017 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے کی اجازت بھی دی اور مرکزی کیس 20 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے کر دیا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا  کی ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں مقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث 10 اکتوبر کے حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…