جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کا دورہ امریکہ،تیاریاں شروع، حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کی دعاؤں میں منگل کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے،

شہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کے لئے روانگی کے سلسلے میں نواز شریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا ہے، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس اس محفوظ سطح پر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ ہوائی سفر میں کوئی طبی مسئلہ پیدا نہ ہو،ڈاکٹرز ان ممکنہ خطرات کو بھی پیش نظر رکھ کر ادویات دے رہے ہیں جو ہوائی سفر کے دوران ممکنہ طورپر پیش آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی ردوبدل کے ساتھ استعمال کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کے لئے پہلے لندن پھر امریکا جائیں گے، نواز شریف کیعلاج کے لئیامریکا میں بھی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، امریکا میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص کی جائے گی۔  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کی دعاؤں میں منگل کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے، شہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…