اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کردیا گیا ہے، بجلی کے بل کی ادائیگیوں کیلئے صارفین کو10روز کا وقت ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پی ایم آفس کو پیش کردی گئی ہے اس حوالے سے ترجمان
وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ رپورٹ میں عوامی فلاح بہبود کے64نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے35اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کسانوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی وقت مقرر کردیا گیا، سرکاری ٹی وی موسم کے بارے میں خبروں کیلئے وقت مختص کرے گا۔