اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور توسیع کا فیصلہ، یہ بات مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہی، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو بنایا جائے گا جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وزیر بنانے
کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس طرح سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی ہو رہی ہے انہیں مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت دی جائے گی۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔