جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیدیا،تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے کیا کررہے ہو؟بلاول کا شدید ردعمل،سنگین دعوے کردیئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نقل اتارتے ہوئے انہیں لبرلی کرپٹ قرار دیا ہے۔ ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر شدید تنقید کی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ایکسپرٹ ہے تو وہ خود ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ ایک مہینہ کنٹینر میں گزاردیں میں ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کے نام پر بکنے والے سے آج جو مرضی چاہے فتوے کے لیے قیمت لگوالے۔عمران خان نے ایک بار پھر بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیا ا ور انہی کے انداز میں ان کی نقل بھی کی۔وزیراعظم عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…