اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ میں ملحوشیخوکے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں8فراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ میں ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ،دریامیں ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 25 سے 30افراد مو جو د تھے جبکہ کشتی میں 10سے 15افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔