پشاور (آن لائن) مہنگائی کا ایک نیا طوفان گھی، آئل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیاجے کے باعث سب سے زیادہ تنخواہ دار ملازمین اور دیہاڑی دار ملازمین متاثر ہو نگے 16کلو گھی کی قیمت پہلے درجے کی 2980روپے سے 3080روپے، دوسرے درجے کے 2750روپے سے 2850روپے، تیسرے درجے کے 2300روپے سے 2550روپے، پانچ کلو گھی پہلے درجے کے 1050روپے سے 1150، دوسرے درجے کے 850سے 900روپے، تیسرے درجے کے 750سے 800روپے، ایک کلو پہلے درجے کے 185سے 195روپے، دوسرے درجے کے 170سے 180روپے تیسرے درجے کے 150
سے 160روپے، سولہ لیٹر آئل 3100روپے سے 3200روپے، پانچ لیٹر پہلے درجے کے 900روپے سے 1000ہزار روپے،دوسرے درجے کے 1ہزار سے 1100روپے، دال ماش 190روپے فی کلو سے 220روپے، دال مسور 100روپے سے 120روپے، طوطی دال 160سے 180روپے، مونگ ثابت 160سے 180روپے، لوبیا 150سے 170روپے میں ہول سیلز مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری جانب سے دیئے جانے والے نرخ ان سے انتہائی کم ہے جس پر تاجروں نے سرکاری نرخنامے پر دالوں کی فروخت بند کردی ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ دالوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ نرخنامہ انتہائی کم ہے۔